علیمہ خان کے خلاف عدالت کااہم فیصلہ، 24 اکتوبر کا دن اہمیت اختیار کر گیا

راولپنڈی : عدالت نے علیمہ خان کے خلاف چوتھی مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں جمعہ، 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اس بار واضح ہدایت جاری کی ہے کہ سٹی پولیس آفیسر (CPO) وارنٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور علیمہ خان کو ہر صورت گرفتار کر کے پیش کریں۔

سماعت کے دوران علیمہ خان کے ضامن محمد شریف عدالت میں پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ضامن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

محمد شریف نے علیمہ خان کی ضمانت کے طور پر ایک لاکھ روپے کی گارنٹی جمع کرا رکھی ہے۔

عدالت نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ سماعت پر علیمہ خان کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔