مفتی منیب الرحمن بڑی بیماری کا شکار، ہسپتال داخل

معروف مذہبی اسکالر اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

مفتی عبدالرزاق نقشبندی کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور انہوں نے اسپتال میں نمازیں بھی ادا کیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بدھ کے روز انہیں اسپتال سے گھر منتقل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

اہلِ خانہ نے عوام سے مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔