مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی سفارشات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ صوبے میں اس وقت اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا۔
حکومتِ پنجاب کے ذرائع کے مطابق توانائی کی بچت کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیا گیا، تاہم اس پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ اس کے بجائے حکومت نے متبادل اقدامات اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ توانائی کے استعمال کو مؤثر انداز میں کم کیا جا سکے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کفایت شعاری کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ ہفتے کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے پر غور کیا گیا ہے۔
اس اجلاس میں نہ صرف پہلے کیے گئے فیصلوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی بلکہ مزید اقدامات اور موجودہ پالیسیوں میں توسیع سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔