پنجاب میں تعلیمی ادارے ہفتے میں چار دن کھلے گے، جمعہ کو چھٹی ہو گی

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہوگی، جبکہ تعلیمی ادارے ہفتے میں چار دن کھلے رہیں گے۔

نئے شیڈول کے تحت اسکولوں کا وقت صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں مارننگ شفٹ کو ساڑھے 12 بجے چھٹی دی جائے گی، جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ان نئے اوقاتِ کار کا مقصد تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانا اور تدریسی عمل کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔