حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار تعین کرنے کا فیصلہ کر لیا

، جس میں تین سے چار درجن تجاویز شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں حکومت سرکاری شعبے میں اقدامات نافذ کرے گی۔ دوسرے مرحلے میں نجی اسکولوں، جامعات اور اسپتالوں میں آن لائن اسائنمنٹس کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل بھی کیا جائے گا۔

ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس

خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور کھپت سے متعلق ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
کام کے دنوں میں کمی کا پلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ آفسز، تعلیمی اداروں اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لیے ورکنگ ڈیز میں کمی کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام تعلیم اور دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم کا طریقہ کار بھی زیر غور ہے۔ حکام کے مطابق، ان اقدامات کے ذریعے ایندھن کے موجودہ ذخائر کا مؤثر استعمال اور طلب میں کمی ممکن بنائی جائے گی۔ پلان کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کا طریقہ کار بھی زیر غور ہے۔

ذخیرہ اندوزی پر سخت کارروائی

ذرائع کے مطابق، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی ذخیرہ اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بریفنگ کے بعد وزیراعظم آج اس حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔