پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور مکمل تباہ کر دیا، ویڈیو جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) – 5 مارچ 2026 پاکستان آرمی نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے ایک کامیاب اور مؤثر فضائی حملے میں قندھار میں افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

اس طاقتور کارروائی کے دوران پاک فوج نے افغان طالبان کے اہم ایمونیشن ڈیپوز کو بھی نشانہ بنایا، جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی یہ مؤثر اور طاقتور کارروائیاں افغان طالبان کو بھاری فوجی نقصانات سے دوچار کر رہی ہیں۔ آپریشن کے نتیجے میں طالبان کی فوجی تنصیبات اور اسلحہ خانوں کو شدید تباہی کا سامنا ہے۔

یہ کارروائی سرحد پار سے ہونے والی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں کی گئی ہے اور پاک فوج کی جانب سے مزید سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ ملک کی سلامتی اور سرحدی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔