اسلام قبول کرنے کے بعد معروف امریکی کاروباری شخصیت کی پہلی بارمسجد الحرام آمد، ویڈیو وائرل

امریکی شہری اور معروف کاروباری شخصیت جان باگانو، جو سعودی عرب کے بڑے سیاحتی منصوبے ’ریڈ سی گلوبل‘ کے سی ای او بھی ہیں، نے اسلام قبول کرنے کے بعد مسجد الحرام کے اپنے پہلے لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

العربیہ ڈاٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق، جان باگانو کی یہ ویڈیوز ان کے اکتوبر 2025 میں سعودی شہریت حاصل کرنے کے بعد مسجد الحرام کے اندر بنائی گئی تھیں، اور اب دوبارہ عوامی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جان باگانو مسجد الحرام کی راہداریوں میں چہل قدمی کر رہے ہیں اور روحانی ماحول میں کھڑے ہو کر خانہ کعبہ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق، اس دورے سے نہ صرف جان باگانو کے مذہبی اور روحانی جذبات کا اظہار ہوتا ہے بلکہ یہ سعودی عرب کے ساتھ ان کے گہرے تعلقات کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ یہ تعلق محض کاروباری یا پیشہ ورانہ نہیں بلکہ ایک نئے وطن کے طور پر ان کی محبت اور وابستگی کی عکاسی بھی کرتا ہے، جس کی وہ اب سعودی شہریت کے حامل ہیں۔