ٹرمپ کا شہباز شریف سے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسکراہٹ کے ساتھ خیرمقدم

ڈیووس:سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت بورڈ آف پیس (Gaza Board of Peace) کے قیام اور اس کے چارٹر پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت بھی شریک ہوئی۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی، جبکہ عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بھی پاکستان کی قیادت بنی رہی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اس موقع پر خصوصی طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسکراہٹ کے ساتھ خیرمقدم کیا۔

صدر ٹرمپ نے تقریب کے دوران اعلان کیا کہ بورڈ آف پیس کا قیام عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس میں 59 ممالک مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے شامل ہیں اور کئی عالمی رہنما اس فورم کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

بعد ازاں صدر ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کیے اور دستاویزات میڈیا کے سامنے پیش کیں۔ تقریب میں دیگر ممالک کے سربراہان کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چارٹر پر دستخط کر کے پاکستان کی شمولیت کو باضابطہ طور پر یقینی بنایا۔