لاہور:حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ تعلیم کی ہزاروں خالی آسامیوں کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔
مجموعی طور پر تیس ہزار تین سو اکیانوے خالی اسامیوں کو ختم کرنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی ہے، جن میں گریڈ ایک سے سولہ تک کی مختلف پوسٹیں شامل ہیں۔
یہ تمام آسامیاں سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور اس کے ماتحت اداروں میں طویل عرصے سے خالی پڑی تھیں۔
حکام کے مطابق ان خالی آسامیوں کے خاتمے سے سرکاری اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔
مزید یہ کہ موجودہ عملے کو زیادہ مؤثر اور منظم انداز میں استعمال کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
اس فیصلے کے حوالے سے تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور ٹریژری افسر لاہور کو بھی باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔