اسرائیل نے جنگ کے آغاز سے اب تک ہونیوالے اپنے جانی نقصانات کی تفصیلات بتادیں

تل ابیب:اسرائیل کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 4,829 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے، جو اس تنازع کے سنگین انسانی اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔
وزارتِ صحت کے مطابق ان زخمیوں میں سے 111 افراد اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں 12 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ طبی عملہ مسلسل مریضوں کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ جھڑپوں اور میزائل حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایمرجنسی سروسز اور اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔