اسلام آباد: حکومت نے کفایت شعاری اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کی مراعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے الاؤنسز سمیت دیگر تمام ادائیگیاں عارضی طور پر روک دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی خصوصی ہدایات پر اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو نے سرکاری ملازمین کو الاؤنسز اور دیگر تمام ادائیگیوں کی فراہمی تاحکم ثانی معطل کر دی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف بنیادی تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے جبکہ دیگر تمام مالی مراعات روک دی گئی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ سخت فیصلہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکے۔
حکومت کی جانب سے مالیاتی اہداف اور مقررہ معیار کو ہر صورت پورا کرنے کے عزم کے تحت یہ اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث دیگر تمام ادائیگیاں فی الحال معطل رکھی گئی ہیں۔
2