ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا اشتعال انگیزی کو مسترد کرتا ہے، اور سعودی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیاں خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھانے کا سبب بن سکتی ہیں، اور ایسے اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں کشیدگی میں کمی، سفارتی رابطوں کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
29