5
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی جانچ کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں اطلاع موصول ہوئی ہے کہ عمران خان کو گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر انجیکشن لگانے کی غرض سے پمز اسپتال لے جایا گیا تھا۔
ان کے مطابق اسپتال میں ضروری طبی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ عمران خان کو مناسب علاج معالجے کے لیے فوری طور پر اسپتال میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی اہل خانہ سے جلد ملاقات کا انتظام کیا جانا چاہیے تاکہ وہ ان سے براہِ راست مل سکیں۔