2
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو ایک اور سخت اور فیصلہ کن شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی مسلح افواج، خصوصاً بحریہ، خطے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی طاقت کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو بھرپور اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر خلیجی پانیوں اور اہم بحری گزرگاہوں کے حوالے سے سکیورٹی خدشات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔