49
اسلام آباد:فن لینڈ نے ’’عملی اور اسٹریٹجک وجوہات‘‘ کی بنیاد پر پاکستان، افغانستان اور میانمر میں اپنے سفارت خانے 2026 میں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں بتایا کہ اسلام آباد، کابل اور یانگون میں قائم سفارتخانے 2026 کے دوران مرحلہ وار بند کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ ان ممالک کے ساتھ محدود تجارتی اور اقتصادی روابط کے باعث کیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق سفارت خانوں کی بندش کے حوالے سے ابتدائی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ فن لینڈ نے مالی مسائل کے باعث 2012 میں بھی پاکستان میں اپنا سفارتخانہ بند کیا تھا۔