2
تہران :ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود ملک کی مسلح افواج ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے جنگ بندی کو محض میدانِ جنگ میں وقتی خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران بھی ہماری انگلی ٹریگر پر ہے اور ہم ہر لمحہ چوکس ہیں۔
پاسداران نے یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی فوج اور پاسداران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی کشیدگی کی صورت میں مخالفین کو سخت حملوں اور ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔