افسوسنا ک واقعہ، سکول بس کھائی میں جا گری، 17 طلبا ہلاک، 20 زخمی

کولمبیا:کولمبیا کے شمالی علاقے میں ایک دلخراش حادثے میں اسکول بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 17 طلبہ جاں بحق اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔
صوبہ انٹیوکیا کے گورنر آندریس جولیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ بس کیریبین ساحلی شہر ٹولو سے میڈیلین جا رہی تھی۔ بس میں سوار طلبہ انٹیوکیانو ہائی اسکول کے تھے، جو اسکول کے دورے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔
گورنر نے بتایا کہ طلبہ ساحلِ سمندر پر اپنی گریجویشن کی خوشی منانے کے بعد واپس آ رہے تھے، اور دسمبر کے اس حادثے نے پوری کمیونٹی کو غمزدہ کر دیا ہے۔
حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔