گورنر نے علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر آئینی اعتراض اٹھا دیا

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔

گورنر کے مطابق 8 اور 11 اکتوبر کو موصول ہونے والے استعفوں پر موجود دستخطوں میں فرق پایا جاتا ہے، جس کی تصدیق کے بعد آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دو مختلف تاریخوں 8 اور 11 اکتوبر کو پیش کیے گئے استعفوں میں دستخط ایک جیسے نہیں ہیں۔

گورنر نے اس فرق پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان دستخطوں کی مستند حیثیت کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 15 اکتوبر کو ان کی پشاور واپسی کے بعد گورنر ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے ملاقات کریں گے جس میں دستخطوں کی جانچ اور قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔